بانی عوامی تحریک رسول بخش پلیجو سپرد خاک

رسول بخش پلیجو
عوامی تحریک کےبانی رسول بخش پلیجو کو آبائی علاقے جنگ شاہی میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازہ جنازہ میں سیاسی وسماجی اور قوم پرست رہنماؤں سمیت عوامی تحریک کے کارکناں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

عوامی تحریک کے رسول بخش پلیجو کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں منگر خان پلیجو جنگ شاہی میں ادا کردی گئی مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گھر کے احاطے میں کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو سیکڑوں سند ھیانی تحریک کی خواتین کارکنوں نے کندھا دیکر رخصت کیا-

مرحوم رسول بخش پلیجو گزشتہ چھ روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے عارضہ قلب اور دیگر امرض میں مبتلا تھے، رسول بخش پلیجو 20 جنوری 1930 میں ٹھٹہ کے قریب جنگ شاھی میں پیدا ہوئے انہوں پرائمری تعلیم اپنے گائوں  اور سندھ مدرستہ السلام سے حاصل کرنے کے بعد ایس ایم لا کالیج سے قانون کی ڈگری حاصل کی-

رسول پیلجو کا شمار نامور قانوندانوں میں ہوتا ہے مارچ 1970 میں عوامی تحریک کی بنیاد رکھی انہوں نے سندھی زبان کو قومی زبان قرار دینے کے لیے بڑی جدوجھد کی، ذولفقار علی بھٹو کی حکومت میں پہلی بار 1975 میں گرفتار ہوئے، رسول بخش پلیجو نے ون یونٹ کی تحریک کا حصہ بھی رہے جبکہ ایم آر ڈی تحریک میں بھی بھر پور کردار ادا کیا-



from پاکستان
https://ift.tt/2Ht8SrR

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے