گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
گلگت بلتستان کی حکومت آئندہ مالی سال 19-2018 کے لیے 63 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی۔

وزیر خزانہ گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے بجٹ سے قبل گلگت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ متوازن، ترقی پر مبنی اور عوام دوست ہو گا۔

آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم تقریباً 25 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم31 ارب 64 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کریگی اس کے علاوہ فوڈسبسڈی کیلئے 7 ارب 84 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کریگی۔

گلگت بلتستان کی حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کریگی جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی وصولی کاہدف1ارب 50 کروڑ روپے تک رکھنے کاامکان ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2JA40pF

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے