ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ میں ماہرہ خان بھی کود پڑیں

ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان جنگ میں ماہرہ خان بھی کود پڑیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ میں اداکارہ ماہرہ خان بھی کود پڑیں۔

ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ روز بروز مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب ماہرہ خان بھی اس معاملے پر خود کو بولنے سے نہ روک سکیں۔ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان جھگڑے کاآغاز ریحام خان کی کتاب سے ہواجو ابھی شائع بھی نہیں ہوئی ہے۔ ریحام خان اپنی کتاب الیکشن سے قبل شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم کتاب شائع ہونے سے قبل ہی حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کاسب سے برا شخص اور ریحام خان سب سے تہجد گزار خاتون ہیں۔ کتاب کے حوالے سےروز بروز نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کو حقائق کے برخلاف قرار دے کر اس کی اشاعت پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

On Reham Khan's book I've been assured that it's too libellous to be published in the UK but if it is published here, I will be suing for defamation & breach of privacy on behalf of my (then) 16 yr old son & in relation to the moronic, re-hashed Zionist conspiracy theories. Sigh

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 6, 2018
گزشتہ روز ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بھی ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے، تاہم اگر کتاب شائع ہوئی تو وہ ریحام خان کے خلاف نا صرف عدالت جائیں گی بلکہ اپنے نوجوان بیٹے کے توسط سے ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کریں گی۔

 In a world full of Gulalies & Rehams... Be like @Jemima_Khan

جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ پر حمزہ علی عباسی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ دنیاگلالئی اور ریحام خان سے بھری ہوئی ہے،انہوں نے ریحام اورگلالئی جیسی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمائما خان کی طرح بنیں۔‘‘

صرف حمزہ علی عباسی نہیں تھے جنہوں نے جمائما کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا بلکہ پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان نے جمائمہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے’’ کس طرح جمائما خان کی طرح بناجاسکتا ہے، انہیں وقت نے خواتین و مردوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بنایا ہے۔‘‘



from تفریح https://ift.tt/2sC8fYg
https://ift.tt/2M7xpGm

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے