علاؤ الدین مری نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا

علاؤ الدین مری نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا
علاؤالدین مری نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے علاؤ الدین مری سے حلف لیا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے علاؤ الدین مری سے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نواب علاؤالدین کو نامزد کیا۔ ان کا نام حکمران جماعت کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کا اتفاق رائے سے کیا، ان کا نام حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کا تقرر اپوزیشن کے ناموں سے ہوا، جبکہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کا تقرر حکومتی ناموں سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شوکت پوپلزئی اور علاؤالدین مری کے نام تجویز کیے گئے تھے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی اور اشرف جہانگیر قاضی کے نام الیکشن کمیشن کو دیئے گئے تھے۔نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، علاؤالدین مری نے ابتدائی تعلیم تعمیرنواسکول کوئٹہ سے حاصل کی، یونیورسٹی آف خضدارانجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ای کی ڈگری حاصل کی اورانجنیئر بننے کے بعد ذاتی کاروبارشروع کیا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2kW4loL

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے