مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں :خورشید شاہ

مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں :خورشید شاہ
پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا ملک میں مارشل لاءکی کوئی نہیں لگا سکتا، چیف جسٹس نے بھی کہا ہے ان کی بات کا یقین کرناچاہیے۔

عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم  کے حوالے سے سوال پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا  پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔

کالا باغ ڈیم سےمتعلق خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں، کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیے، عدالت کو بھی چاہیے وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے، کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

پی پی رہنما کا  مزید کہنا تھا کہ قومی امکان ہےکہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2xSd9Fz

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے