فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس کے حوالے سے ملک بھر میں ریلیاں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس کے حوالہ سے ریلیاں
دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی یوم القدس روایتی جوش جذبے سے منایا گیا، شہریوں نے اسرائیل کے پرچم جلائے اور امریکا سے بھی شدید ترین نفرت کا اظہار کیا۔

عالم اسلام کی طرح گوجرہ میں بھی یوم القدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس کے حوالہ سے ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ کیا گیا۔ ریلی کی ابتدا امام بارگاہ بازار سے مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے ہوا ریلی میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء امام بارگاہ حیدریہ سے ہوتے ہوئے گڈا خانہ چوک اور گڈا خانہ چوک سے ملکانوالہ چوک پہنچے جہاں علماء کرام اور ریلی کے منتظمین نے تقاریر کیں
جھنگ میں بھی یوم القدس کے حوالہ سے ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل اور آئی ایس اوکے زیر اہتمام اسلامیہ ہائی سکول سے ایوب چوک تک ریلی نکالی گئی، آقا خمینی کے حکم کی روشنی میں قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین سمیت دنیا بھر میں بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف ،بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی بھائیوں، بہنوں کے ساتھ ہیں۔
ملک بھر کی طرح تلہ گنگ میں بھی یوم القدس مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تلہ گنگ میں یوم القدس کی ریلی عید گاہ سے شروع ہوئی جو بعد ازاں کچہری چوک مندیال چوک سے ہوتی ہوئی جی پی چوک اختتام پزیر ہوئی۔شرکا ریلی نے راستے میں شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل اور امریکا کےخلاف امت مسلمہ کو اکٹھا ہونے کا پیغام دیا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2kWROl9

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے