
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 173 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عمران خان پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقہ این 156 سے میدان میں اتریں گے، جبکہ ان کے صاحبزادے زین قریشی بھی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پرویزخٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ اور مراد سعید این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری جہلم کے حلقہ این اے 67 اور عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔
غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63، اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے مقابلہ کریں گے۔ این اے 17 ہری پور سے عمر ایوب خان اور این اے 18 صوابی ون سے اسد قیصر امیدوار ہوں گے۔خیبرپختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2sRJE10
0 تبصرے