بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

(ن) لیگ نے انتخابی مہم شروع کردی

(ن) لیگ نے انتخابی مہم شروع کردی
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ( ن) محمد نواز شریف کی ہدائیت پر مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم شروع کردی ہے

ووٹ کو عزت دو،،کا بیا نیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے کارکن قریہ قریہ ، گا ئو ں گائوں ، نگر نگر اور شہر شہر قائد مسلم لیگ (ن ) کا پیغام پہنچا رہے ہیں

جو لو گ مفادات کے لئے پارٹی وفاداریاں تبدیل کرلیتے ہیں وہ عوام کے ووٹ کی توہین کرتے ہیںاقتدار کی خاطر آئے روز سیاسی وفاداریا ں بدلنے والوں کو محاسبہ کرنا عوام کا کا م ہے جب تک لو ٹوں کو عوام ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجتے رہیں گے عوام کا استحصال ہو تا رہے گا اور عوامی مسائل حل ہونے کی بجا ئے جو ں کے تو ں رہیں گے

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے 5 چک میں ایک بڑے جلسے ، ڈیرہ گجراں ،کو ٹ عبدالمالک میں کا رنر میٹنگز سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا

اس موقع پر 8 چک کے رانا ارشاد نمبردار ، 5چک کے را نا ابرار ، رانا طاہر سلیم ،ڈیرہ گجراں کے جلال دین گجر نمبردار ، یونس گجر نے اپنی برادری اور معززین علاقہ سمیت این اے 120 میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی حمائیت اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرنے پر خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ مقامی لو گو ں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) انشا اللہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی کو ٹ عبدالمالک میں مقامی عہدیداروں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کا رکنا ن مسلم لیگ (ن) پارٹی قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کریں مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں تاریخی کا میابی حاصل کرے گی

2018 کے عام انتخابات میں انشا اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملیں گے پاکستان کے عوام بہت سمجھ دار ہیں وو ٹ کا درست استعمال کریں گے

قوم کو بے وقوف بنانا الزام خان کی پرانی عادت ہے پی ٹی آئی کے چیئر مین کے 11نکات میں کو ئی خاص بات نہیں بہتر ہو تا کہ وہ کے پی کے میں اپنی صوبائی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھتے عوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہو تی مٹی کے ساتھ مٹی ہو ناپڑتا ہے

جو شخص دو دہائیوں سے اپنی تقریر نہیں بدل سکا وہ ملک کی تقدیر کیا بدلے گا عوام انتخابات میں جھوٹ منافقت اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردینگے پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی الیکشن میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے عبرتنا ک شکست ایک بار پھر نیازی ، زرداری کا مقدر ہو گی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jhSdxI
https://ift.tt/2HGeCTM

Post a Comment

0 Comments