بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ہزارہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار، ڈی آئی جی

ہزارہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار، ڈی آئی جی
کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردنے ہزارہ برادری پر کئی خودکش حملے بھی کرائے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ملزم رحیم کو سریاب کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث ہے۔ جس نے ہزارہ برادری پر کئی خودکش حملے بھی کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے2013 میں ہزارہ ٹاؤن اوربولان میڈیکل کمپلیکس پربھی حملہ کیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالرحیم کےسرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، ملزم کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جسکے خلاف صوبائی دارالحکومت میں ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2w2beND

Post a Comment

0 Comments