بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شاہ محمود قریشی نے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے لاہور جلسے میں چیئرمین عمران خان کی آمد پر ’’لیبک اللھم لبیک‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہ محمود قریشی نے باقاعدہ معافی نامہ جاری کرتے ہوئے بیان حلفی دیاہے اور کہاہے کہ وہ بطور مسلمان ان الفاظ کی ادائیگی کسی شخص کے لیے سوچ بھی نہیں سکتے، جلسے کے دوران یہ الفاظ غیر ارادی طورپر ادا ہوئے تاہم علمائے کرام کی جانب سے توجہ مبذول کرانے پر وہ اس پر معافی مانگتے ہیں اور اپنے الفاظ سے رجوع کرتے ہوئے اللہ پاک سے معافی کے طلبگار ہیں۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ معاملے کی سنگینی کا احساس دلانے اور غلطی کی نشاندہی کرنے پر وہ علمائے کرام کے شکرگزار ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2rhTQ2M

Post a Comment

0 Comments