بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

الیکشن 2013ء میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نے ن لیگ پر الزام لگایا کہ 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں، 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ انکا کہنا تھا معلق پارلیمنٹ ملک کیلیے اچھی نہیں ہو گی، انتخابات ایک ڈیڑھ ماہ کیلیے ملتوی ہو سکتے ہیں۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی اور چوہدری نثار کی ملاقات ہو چکی ہے؟، اس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ اور فوج کے درمیان مذاکرات میں مدد کر سکتا ہوں۔ دریں اثنا عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق اجلاس میں ن لیگی وزرا کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کیخلاف بیہودہ جملے بازی کی شدید مذمت کی گئی اور رانا ثنا، عابد شیر اور طلال چوہدری کے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ بھی مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں اقامہ زدہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی نااہلی کیلیے عدالت سے رجوع کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔

علاوہ ازیں متعدد سیاسی شخصیات نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد خلیل، اعجاز کھرل، چنیوٹ سے سابق ایم پی اے قاضی علی حسن، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لیاقت علی، پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا شامل ہیں جب کہ گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2HMDmdd

Post a Comment

0 Comments