
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ پہلا حملہ کابل میں دشت ارچی کے علاقے میں پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت کے قریب ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے دھماکے کے فوری بعد کابل کی شاہراہ ناؤ کے علاقے میں قائم پولیس ہیڈکوارٹرز کے کمپاؤنڈ میں دو دھماکے ہوئے۔
وزیر داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل فورس یونٹ (ایس ایف یو) کو دھماکے کے مقام کی جانب روانہ کردیا گیا ہے اور جلد صورت حال کنٹرول میں آجائے گی۔
from دنیا https://ift.tt/2Irms3q
کابل میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک https://ift.tt/2wsvVCR
0 Comments