پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ نے مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ کے جوانوں نے جہلم فائرنگ رینجز میں سینٹرل کمانڈ مشق کے دوران مشترکہ فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے مشق کے مقاصد کے حوالے سے متعلق بریفنگ دی جب کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پاک فوج و فضائیہ کے دستیاب فائر پاور اثاثوں کو یکجا کرنے کے نکتہ عروج کا حصہ تھی۔
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے مشق کو پیشہ ورانہ مہارت کا حامل بنانے پر تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KG1QCO
0 Comments