امریکا کا ایک فوجی مال بردار طیارہ جارجیا کے شہر سوانح میں ایک ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
چیتھم کاؤنٹی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی 130 طیارہ دو شاہراہوں کے سنگم پر گر کر تباہ ہوا ہے۔
سوانح مارننگ نیوز کی اطلاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ائیر نیشنل گارڈ کا تھا اور یہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کو دن ساڑھے گیارہ بجے گر کر تباہ ہوا ہے۔ طیارے میں سوار پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پیورٹو ریکو میں 156 ویں ائیر لفٹ ونگ کا ملکیتی تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FB8l68
https://ift.tt/2FBsA3I
0 Comments