پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی شہری جتندرا کو رہا کرنے کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ جتندرا خون کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے، جتندرا 2014 میں گرفتار ہوا تھا اور اسی سال جولائی میں سزا بھی ختم ہوگئی تھی۔
دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے گزشتہ ماہ جتندرا کی بھارتی شہری ہونے کی تصدیق کی، بھارت نے شہریت کی تصدیق کرنےمیں 3 سال لگا دیے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی جیلوں میں 48 پاکستانی قیدی رہائی کے منتظر ہیں جن کی سزائیں بھی پوری ہوچکی ہیں، بھارت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ضابطے کی کارروائی کے باوجود وطن واپس نہیں بھجوارہا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایسی صورت حال میں جتندرا کی رہائی پاکستان کیلئے انتہائی مشکل فیصلہ تھا، بھارتی شہری کو خرابی صحت کے باعث واپس بھجوایا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں کے مسائل کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے، پاکستان بھی اپنے شہریوں کی بھارت سے جلد روانگی کی توقع رکھتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JOJbDo
https://ift.tt/2jn3Wek
0 Comments