بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نئے وائرس میسج نے واٹس ایپ کو ہلا کر رکھ دیا

نئے وائرس میسج نے واٹس ایپ کو ہلا کر رکھ دیا
نئے وائرس میسج نے دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اوراسے کلک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ کریش کر جاتا ہے جس نے دنیابھر میں صارفین کو شدید مشکلات شکار کر دیا ہے اسے میڈیاپرٹیکسٹ بم کا نام دیاگیاہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ایک نیا بگ پھیلایا جارہا ہے جس پر کلک کرنے سے اینڈرائیڈ یا آئی فون واٹس ایپ صارفین کا موبائل کریش کر جاتا ہے اور بعض اوقات موبائل کا پورے کا پورا آپریٹنگ سسٹم کریش ہو جاتا ہے۔

اس میسج کو ٹیکسٹ بم کے نام سے فاورڈ میسج کی شکل میں پھیلایا جا رہا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس پیغام میں بھی صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ میسج پرکلک کیا تو واٹس ایپ ہینگ ہو سکتا ہے۔

ہینگ ہونے کی صورت میں موبائل کوری سٹارٹ کر کے ہی نارمل حالت میں لایا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



from ٹیکنالوجی https://ift.tt/2K7LPEm
https://ift.tt/2rtU1b8

Post a Comment

0 Comments