
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ترقی کے سفر پر گامزن کیا ، ان کے خلاف چیئرمین نیب کا منی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے نارروال واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی حساس ہے، معاملے پر سیاست کی بجائے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سےنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، آج تک نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اس کے علاوہ چھ ریفرنس میں نیب کے گواہان بھی سابق وزیراعظم کے حق میں بیان دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ تماشا اب ختم ہوناچاہیئے، کیونکہ عوام بہتر جانتی ہے کہ کس حکومت نے انکے لیے کیا کچھ کیا، انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کا انتخابات کارکردگی کی بنیاد پرہوگا گالی گلوچ کی بنیاد پرنہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2K97oVn
0 Comments