
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ مارچ میں بھی جاری رہا،،فلسطینی حکام کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر آٹھ ہزار فلسطینوں کو زخمی کیا گیا
اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی سرحد پر فلسطینی 30 مارچ سے اب تک پرامن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے بہیمانہ استعمال کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی مداخلتوں کے نتیجے میں غزہ کی سرحد پر کیے جانے و الے گرینڈ واپسی مارچ مظاہروں کے دوران7ہزار945 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 25 ایمبولینسوں پر اصلی گولیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا۔
from دنیا https://ift.tt/2wlAoah
اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ماہ میں 8 ہزار فلسطینی زخمی https://ift.tt/2rteRaN
0 Comments