محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند رہیں گی جس کے باعث شدید گرمی کی لہرآج بھی بر قراررہے گی جب کہ پارہ آج پھر 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے اورہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ محکمہ صحت نے ہیٹ ویوکا ریڈ الرٹ جاری کرکے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، مخلتف علاقوں دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا جب کہ مستشنی علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی جس کے بعد شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
گزشتہ روزبھی شہرقائد میں درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچ گیا تھا، محکمہ صحت نے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ 2015 میں ہیٹ ویو نے کراچی کوگھیرا تھا جب بحیرہ عرب کے گہرے سمندوں میں بھارتی علاقے رن آف کچھ کے نیچے ہوا کےکم دباؤ کے باعث سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند ہوگئیں تھیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KAhn7g
https://ift.tt/2waVW9H
0 Comments