غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ نو سے زائد زخمی ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار فلسطینی مظاہرین کو شہید اور نو سو سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ زخمیوں میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ جس کے بعد چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ نو سو سے زائد افراد غزہ کے اسپتالوں اور خیموں میں قائم اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
فلسطینی گذشتہ ایک ماہ سے انیس سو اڑتالیس اور اننچاس کے دوران نکالے گئے فلسطینیوں کی واپسی کیلئے گذشتہ پانچ ہفتوں سے مظاہرہ کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کے مظاہرے کم از کم ایک ہفتہ اور جاری رہیں گے۔
from دنیا https://ift.tt/2HY8DJw
غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ، شہدا کی تعداد پانچ ہو گئی https://ift.tt/2vW8YaD
0 Comments