
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا، جب بجلی سے چلنے والی گاڑیاں دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سخت نگرانی میں ہیں۔
حالیہ خطرناک حادثات جن میں چین میں ژیاؤمی کی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے دو حادثے شامل ہیں، نے ان خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے کہ گاڑی کی خرابی کے باعث دروازے کھولنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
نئے قوانین کے تحت گاڑیوں کو صرف اسی صورت میں فروخت کی اجازت ہو گی کہ جب ان کے دروازوں کے اندر اور باہر دونوں جانب مکینیکل ریلیز یعنی باہر کی جانب نکلے ہوئے ہینڈل موجود ہوں۔
یہ قوانین یکم جنوری 2027 سے مؤثر ہوں گے۔ جبکہ پہلے سے منظور شدہ گاڑیوں کو یکم جنوری 2029 تک ان قواعد کے مطابق بنایا جائے گا۔
یہ فیصلہ ایسے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں حادثات کے دوران ’ہِڈن‘ ہینڈلز کے باعث لوگوں کو گاڑی کے اندر پھنسے افراد تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔
چین کی وزارتِ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق ہر مسافر گاڑی کے عقبی دروازے یا ڈگی کے سوا باقی تمام دروازوں پر کم از کم چھ سینٹی میٹر لمبا، دو سینٹی میٹر چوڑا اور اڑھائی سینٹی میٹر گہرا خلا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ہینڈل کو پکڑنا ممکن ہو سکے۔
گاڑی کے اندر بھی واضح نشانات کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جن کی مدد سے یہ پتہ لگ سکے کہ دروازہ کھولنے کے لیے ہینڈل کہاں ہے، ان نشانات کا سائز کم از کم ایک سینٹی میٹر ہو گا تاکہ مسافروں کو دروازہ کھولنے کا طریقہ معلوم ہو سکے۔
from ٹیکنالوجی https://ift.tt/usHxtz2
https://ift.tt/e1isrMu
0 Comments