بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

علی امین گنڈا پور
اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس میں عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو آج اشتہاری قرار دے دیا۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ علی نواز اعوان غیر حاضر تھے۔

آج ہونے والی سماعت میں علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔ عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، جب کہ مسلسل غیرحاضری پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی گئی۔ کیس کی مزید سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/W4BjT1H

Post a Comment

0 Comments