بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہرایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاؤسنگ، مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جارہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین اور  قانون اپنی عزت کو بچائے بلآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے، ہم قطر اور UN میں سیکورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں، الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلےمیں ڈال رہاہے، ملک کی آئینی قانونی بقاء 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے، ورنہ ہیجان اورغیریقینی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بار انتخاب اورسعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں۔ IMF کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہوجائےگی، علی بلال کا پورسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا نہ ہی KPK سے الیکشن کی تاریخ آئی انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/TgHGvQ6

Post a Comment

0 Comments