بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

9 جنوری سے کاونٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہوجائے گا: شیخ رشید

شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 جنوری سے کاونٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے شریف بردران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، 9 جنوری سے کاونٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہوجائے گا۔ جنھوں نے فالودے اور پاپڑوالوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اور اورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں آج 3 بجے لال حویلی میں خطاب کروں گا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/KclHROJ

Post a Comment

0 Comments