لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنہوں نے اسے زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا اس نے ان کے ساتھ احسان فراموشی کی، ہم پر بہت ہی بھونڈے انداز میں مقدمات بنائے گئے تھے، صاف ظاہر تھا سیاسی مخالفت کے باعث مقدمات بنائے گئے تھے، اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا، انتخابات کرانے کے لیے پیسے چاہیئں، اس لیے جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا اس کے چار سال سے موازنہ کریں، ادارے تباہ کر دیےگئے، حکومت کے پاس کوئی پیسا نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں، میرے خیال میں نیب ختم کرکے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے جب کہ موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ای سی کمپلیکس کی پاک فضائیہ کو منتقلی اور پاک بحریہ کو دیے جانے والے اے ٹی آر جہاز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا اعلیٰ معیار کے تین نئے جہاز بہت جلد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/Wl4Y8ai
0 Comments