سلیمان شہباز پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ لائرز فورم کے ارکان نے کمرۂ عدالت میں سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ آج چار سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے پچھلے چار سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک، میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا، احتساب کے نظام پر شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ء اللہ پر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس میں بریت سے تھپڑ پڑا ہے، شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا، شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہاں فیئر انوائرمنٹ ہے، عمران خان برطانوی جسٹس سسٹم کی مثالیں دیتے ہیں، بشیر میمن اپ رائٹ ڈی جی ایف آئی اے تھے ان جو کس طرح ہریشرائز کیا گیا
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/zbEa1Vv
0 Comments