پاکستان اور فرانس کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کااظہار

پاکستان اور فرانس کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کااظہار
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ حالیہ تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں اس کی معیشت کی دیرپا بنیادوں پر بحالی اور تعمیرنو میں مدد دینے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عالمی مالیاتی اور ترقیاتی شراکت داروں کو جمع کرنے کی غرض سے اس سال کے اختتام سے پہلے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرنو میں کردار ادا کرنا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/MsGektq

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے