مذاہب کے فروغ کے لیے وائٹ ہاؤس میں نیا دفتر قائم، امریکی صدر نے دفتر کے قیام کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ تمام مذاہب کی نمائندہ تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے وائٹ ہاؤس میں نیا دفتر قائم کردیا ہے جو مذاہب کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عقیدہ حکومت سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ مذاہب کے فروغ سے خاندان سوسائٹی اور ملک کے اندر استحکام پیدا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ نئے آفس کی زیر نگرانی تمام مذاہب کی نمائندہ تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ie6JVb
https://ift.tt/2jpx5pc
0 Comments