
شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ تین رشتے دار عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نایاب آٹا 150 روپے کلو میں خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہوگئے۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔ بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔غیرآئینی 70 وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔
3رشتیدار،عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگےخرم دستگیرکہتےہیں قومی سلامتی کےاداروں کےمستقبل کافیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھیPDMکاسیاسی جنازہ دھوم سےنکلےگانوازشریف پاکستان آنےسےگھبرائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 19, 2022
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/xyszfT1
0 تبصرے