
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگرضروری اشیاء شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز(پیر) کو کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 28, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا #PMReliefFund
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/ofw4OuT
0 تبصرے