بیرون ملک جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 97 کیپسول برآمد

اسلام آباد ائرپورٹ
اسلام آباد ائرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 97 کیپسول برآمد کرلیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے رہائشی حمزہ نامی مسافر کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولز کا مجموعی وزن 760 گرام ہے۔ ملزم پرواز نمبر PK-181 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/c6w8GsW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے