ملک ریاض اور بیٹی کی مبینہ آڈیو منظرعام پر

 مبینہ آڈیو منظرعام پر
پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو منظر عام پر لے آئے ہیں جس میں ملک ریاض کی بیٹی مبینہ طور پر اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا۔

ملک ریاض کے پاکستان کے تمام سیاست دانوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔

امبر فرح کا نام لیے بغیر کہتی ہے کہ ہفتہ کو اُس کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں۔ ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

امبر ملک ریاض کو بتاتی ہے کہ صبح آپکی سائٹ کے تالے کھل جائیں گے۔

دوران کال فرح کا نام لیے بغیر یہ بھی بتایا کہ اس نے کہا ہے کہ خان صاحب کا فون آیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ جو رپورٹ جمع کروائی ہے وہ میری گارنٹی ہے، وہ میں ختم کراؤں گا اور شہزاد اکبر کا لیٹر بھی آپ کو کل مل جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/hUjaizu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے