حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف درخواستیں دوسرے جج کو منتقل

 حمزہ شہباز
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف زیرالتوا درخواستیں اپنی عدالت سے دوسرے جج کو منتقل کر دیں جو 20 جون کو ان درخواستوں پر سماعت شروع کریں گے۔

منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ کیے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پارٹی سے انحراف کرنے پر 25 ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ق)، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی اور دیگر کی جانب سے حمزہ شہباز کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کر رہے تھے۔

یکم جون کو ہونے والی آخری سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر سید علی ظفر نے چیف جسٹس کے سامنے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل کو پیر کو (گزشتہ روز) دوبارہ اپنے دلائل شروع کرنے تھے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/FpUEOne

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے