
ریپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں لکی ایرانی سرکس کے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والا بخت الله حادثے کا شکار ہوا، زخمی موٹر سائیکلسٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے محنت کش سے موٹر سائیکل لاکھڑائی جس کے باعث بخت اللہ کو شدید چوٹیں آئیں۔
ہائے رے غربت
— خزیفہ کشمیری سدوزئی (@Huzaifa398) May 18, 2022
راولپنڈی ایوب پارک میں موت کا کنواں ایک بزرگ کو نگل گیا پاس کھڑی بیٹی روتی رہی pic.twitter.com/CA9tei0Ffh
دوسری جانب راولپنڈی پولیس حادثے سے بے خبر نکلی، تھانہ مورگاہ کے ڈیوٹی محرر نے بتایا کہ سرکس میں پیش آئے واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ایونٹ آرگنائزر لکی ایرانی سرکس محمد ستار کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑنے والے ملازم کی سرکس انتظامیہ کی جانب باقائدہ کفالت جائے گی۔
ایونٹ آرگنائزرنے مزید کہا کہ ایوب پارک میں لکی ایرانی سرکس کا شیڈول مکمل ہوچکا اب گوجرخان منتقل کی جا رہی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/LzBb4Kn
0 تبصرے