گوجرانوالہ ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق متعدد زخمی

گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: کوٹ لدھا کے قریب ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ کہو میں کار حادثہ، 4 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق حادثے کے وقت مسافر وین میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے پر غلط سمت سے آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار 2 وینز گاڑی سے ٹکرا گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3Csm0Wd

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے