کراچی: ایم اے جناح روڈ میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، 1جاں بحق 12 افراد زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، 1جاں بحق 12 افراد زخمی
کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر تقریباً 21 برس بتائی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکا کھارا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول اسپتال میں خاتون سمیت 12 زخمی پہنچائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ہے۔ حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/iaH7OLh

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے