بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، شیخ رشید احمد

قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، شیخ رشید احمد
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہاہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی جس میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا،حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں ،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،حکومت مدت پوری کرے گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3sOg4tT

Post a Comment

0 Comments