بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، عثمان بزدار

ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، عثمان بزدار
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین اپنے 30 برس کے سیاہ دور کا ہمارے 3 برس کے روشن دور سے موازنہ نہیں کر سکتے، ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صمصام بخاری، رکن قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال اور تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے ملاقات کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کی یکساں ترقی ہمارا نصب العین ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں، سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی نمود و نمائش پر بے دریغ استعمال کیا، پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دینے کے ویژن پر عمل پیرا ہیں، ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کئے، تحریک انصاف کی حکومت ترقی و خوشحالی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3zpU0XJ

Post a Comment

0 Comments