پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔
وجیہہ سواتی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ مزید تین ملزمان گرفتار کر لیئے گئے جس کے بعد تعداد 6 ہو گئی۔ پولیس نے ملزمان کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم رضوان کے والد اور دیگر چار ملزمان کو معاونت پر گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں پولیس نے مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب اور دیگر دو ملزمان کو عدالت پیش کیا تھا ۔ سول جج طارق خان نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے رضوان حبیب اور دیگر دونوں ملزمان کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
ولیس نے ملزم رضوان حبیب کی نشاندہی پر مقتولہ کے دو بیگز اور لاش چھپانے والی قالین بھی برآمد کر لی تھی۔ پولیس نے قالین کا سیمپل ڈی این اے میچنگ کیلئے لاہور بھیجوایا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3FGW53M
0 Comments