آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی سلامتی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3zNxhFn
0 Comments