بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر رہے ہیں
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں میں دستیاب ہوں گی۔

انہوں ںے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت آٹا، دال اور گھی پر سبسڈی دی جائے گی، نشتر اسپتال میں جلد ہی نئی پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی جس میں350 لوگ رہ سکیں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو صحت کارڈ دیے جارہے ہیں، شہری صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک علاج کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 52 ہزار افراد کو قرض کی سہولت دی جارہی ہے اور ایسی جگہوں کو بہتر کیا جا رہا ہے جس سے عام آدمی مستفید ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کار پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ واسا میں2011 کے بعد کوئی نئی بھرتی نہیں ہوسکی، ملتان شہر کی صفائی کے لیے 85 کروڑ کی رقم سے نئی میشنری لی جائے گی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پورے پنجاب میں ملتان شہر کی مثال دی جارہی ہے اور یہ سب مںتخب نمائندوں کی بدولت ہوا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر مختلف فورمز پہ آواز اٹھائی گئی، اسلام آباد میں مختلف ممالک کے خصوصی نمائندے آئے اور اب افغانستان میں چیزیں پنچنا شروع ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جن پر افغانستان سے بات ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے، جس کا جہاز ہے، جس طرف بھی رخ کرے گا وہی جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک کپتان صرف عمران خان ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3f2Bon7

Post a Comment

0 Comments