
روس میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں تین افراد کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
روس کے علاقے لیننگراڈ میں دو چھوٹے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا واقع لینڈنگ کے دوران رونما ہوا تھا۔
شمال مغربی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سیسنا طیارہ معمولی نقصان کے ساتھ باحفاظت رن وے پر لینڈ ہوگیا تاہم اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد کے مرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے جائے حادثہ کی تصاویر بھی جاری کی گئی جس میں طیارے کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3q6O0xk
دو طیاروں کا آپس میں ٹکراؤ، روس سے افسردہ خبر آگئی https://ift.tt/3s2F8dE
0 تبصرے