
کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر مئیر آف لندن صادق خان نےصورتحال تشویشناک قرار دے دی۔
ایک بیان میں میئر آف لندن نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے، آئندہ چند ہفتےمیں اسپتالوں میں بیڈکم پڑ جائیں گے۔
میئر لندن نے کہا کہ وائرس کاپھیلاؤ کنٹرول نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ہے، روزانہ 50 ہزار سے زائد نئےمریض سامنےآرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کی پہلی لہر سے35 فیصدزیادہ مریض اسپتالوں میں ہیں لندن میں ہر 30میں سے ایک شہری کورونا وائرس کامریض ہے۔
دوسری جانب برطانیہ نے ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے، برطانوی ریگولیٹری اتھارٹی نے موڈرنا ویکسین کو پاس کر دیا۔
برطانیہ اس سے پہلے فائزر اور آکسفورڈ کی کورونا ویکسین بھی منظور کر چکا ہے، برطانیہ نے 17ملین ویکسین کا پیشگی آرڈرکر دیا ہے اور دوسری کھیپ میں ایک کروڑ مزیدویکسین منگوائی جائے گی۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Lk6X0q
کورونا وائرس کی تشویشناک صورتِ حال، مئیر لندن صادق خان کا بھی بیان سامنے آگیا https://ift.tt/35oU9wB
0 تبصرے