پولیس کی کاروائی، خام سونے سے بھری 54 بوریاں ضبط کر لیں

سونا

پولیس نے خام سونے سے بھری 54 بوریاں ضبط کر لیں۔

مصر میں اسوان کے علاقے میں پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ٹرک کو روکا اور چیکنگ کے دوران سونے سے بھری بوریاں برآمد ہوئیں۔

اسوان سیکورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مصطفیٰ عبدالفتاح کا کہنا ہے کہ خام سونے کی منتقلی کی رپورٹ ملی تھی جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر ٹرک کو روکا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرک سے خام سونے کی 54 بوریاں قبضے میں لی گئیں ہیں جن کا وزن 2700 کلو گرام ہے۔

قاہرہ اسوان روز پر پولیس کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے اور ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اسوان مصر کا معروف سیاحتی علاقہ ہے جہاں پولیس کی سخت نگرانی رہتی ہے اور کسی بھی غیرقانونی حرکت پر پولیس کا ردعمل فوری ہوتا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3nvDygO
پولیس کی کاروائی، خام سونے سے بھری 54 بوریاں ضبط کر لیں https://ift.tt/3s7mj9l

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے