اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ
امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا جب کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے والد اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے اپنے پیروکاروں کو امریکہ اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن میں 2 مئی 2011 کو قتل کردیا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2TowfwD
اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان https://ift.tt/2TlW8xa

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے