خیبر پختونخوا حکومت نے کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔صوبے کے وزیراعلی ٰمحمود خان نے کہا کہ مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور…
محمود خان نے کہا کہ اقلیتوںکے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں سمادھی (مندر) جلائے جانے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی مندر جلانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو بھی طلب کرلیا۔ ارکان کا کہنا ہے کہ کمیٹی بیٹھ کر اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3rIvr3W
0 Comments