بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ذہنی ،سیاسی طور پر تیار نہیں، شاہ محمود

لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ذہنی ،سیاسی طور پر تیار نہیں، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دینے اور سینیٹ انتخابات سے لاتعلق نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ذہنی ،سیاسی طور پر تیار نہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ حکومت سے الگ ہونے کو قطعا تیار نہیں۔

اب ہم نے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو دیکھنا ہے وہ کیا کرتی ہے۔ 31دسمبرتک پی ڈی ایم جماعتوں نے استعفے مولانا فضل الرحمان کو جمع کرانے تھے لیکن کچھ جماعتوں نے کہا استعفے مولانا فضل الرحمان کو نہیں دیئے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 31جنوری تک وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی تھی اور31جنوری گزر جائے گا لیکن عمران خان وزیراعظم ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے فیصلے کو نوازشریف کے آنے سے مشروط کردیا جو پی ڈی ایم میں اختلاف رائے کی نشانی ہے۔

آج پی ڈی ایم کا ایک اور اجلاس ہوگا جس میں بھی کوئی خاطر خواہ سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کیوں نہیں ہوں گےدیکھنے کی بات ہے۔ وہ ورچول شرکت کریں گے، وڈیو لنک اور اجلاس میں شرکت زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

آصف زرداری نے اجلاس میں ان لوگوں کو بھیجا جو بااختیار نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد استعفوں کےخلاف ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2KHJpCH

Post a Comment

0 Comments