بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزرا گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، عبدالغفور حیدری

وزرا گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک نوٹس نہیں لیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبرکو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور انتخابی معرکے میں حکومت کا کوئی اہلکار نہیں جا سکتا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈا پور اور دیگر وزرا گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا اسٹیٹس پہلے سے حاصل ہے لیکن وزیر اعظم نے ووٹوں کے لیے گلگت بلتستان کو صوبے کا اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتخابات جیتنے کے لیے پیکج دینے کا وعدہ کیا اور گلگت بلتستان میں 2018 کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کی فوج ظفر موج گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں شریک ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا ؟



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jOSmWh

Post a Comment

0 Comments