بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید پر بوسنیا کے صدر کا مشکور ہوں: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بوسنیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدر سے ملاقات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بوسنیا کے مشکل وقت دیکھا ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ دونوں ملکوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو پاکستان خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید پر بوسنیا کے صدر کا مشکور ہوں اور دنیا کو معلوم ہے اس وقت بھارت کشمیر میں کیا کر رہا ہے۔ ہم نے ملاقات میں فرانس میں مسلمانوں کے خلاف حالیہ واقعات پر بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کو سمجھنا چاہیے آزادی رائے کا مقصد دل آزاری نہیں ہونی چاہیے اور آزادی اظہار رائے کو کسی مذہب کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ نے کہا کہ بوسنیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ قابل مذمت ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2Guqjha

Post a Comment

0 Comments