بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گلگت بلتستان کے لوگ وفادار ہیں اور بکتے نہیں ہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ شکست سے بچنے کے لیے لوگوں میں پیسہ بانٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ ان سے پیسہ لے لو لیکن ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی کو دینا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کےلوگ آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ وفادار ہیں اور بکتے نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی ہی وہ جماعت ہے جس نے یہاں سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بھی پی پی ہی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حق حاکمیت اور حق ملکیت دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کی مقبولیت سے مخالفین ڈر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست سے بچنے کے لیے پیسہ بانٹا جارہا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکلات کامقابلہ کیا لیکن کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اگر سلیکٹڈ کواقتدار میں آنے کی اجازت دیں گے تو وہ نجکاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سمیت دیگر اداروں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو روزگار، حق ملکیت اور حق حاکمیت چاہیے تو پی پی کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3ndyNJ9

Post a Comment

0 Comments